‏لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فراڈ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی

چیرمین تحریک انصاف جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نیب اور ایف آئی اے نے کاروائی شروع کر رکھی ہے اسلام آباد کی عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔کل عمران خان نے گیارہ مقدمات میں اسلام آباد میں پیش ہونا ہے ۔ عدالت ہمیں حفاظتی ضمانت زیادہ وقت کے لیے دے ۔ وکیل کے قتل کے الزام میں بھی چیرمین تحریک انصاف کے خلاف کویٹہ میں مقدمہ درج ہو گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت 21 جون تک منظور کر لی ،جسٹس امجد رفیق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی

واضح رہے کہ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ ، عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ,مقدمہ دفعہ 420/467/468/471 کے تحت تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں شہزاد اکبر ،ذلفی بخاری اور فرح گوگی کو نامزد کیا گیا ہے ، "آرٹ آف ٹائمز” کے ملازم نے عمران خان کی جانب سے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کرنے کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں درخواست جمع کروائی جس پر مقدمہ درج کیا گیا

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

Shares: