لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں کامیابی کا تناسب63فیصد رہا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی کے نتائج کا اعلان کر دیا، رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 81 ہزارامیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 1 لاکھ 15 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے،
لاہور بورڈ میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے پر فلیٹیز ہوٹل میں انٹر میڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، ،وزیرتعلیم مراد راس نے پوزیشن ہولڈر زطلبا کو مبارکباد دی۔ دوسری طرف لاھور بورڈ کی طرف سے نتائج معلوم کرنے کے لیے طلباکو سہولت فراہم کی گئی ہے ، جس کے لیے طلبا 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔