اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پوسٹ آفس اوچ شریف کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی، عملہ شکستہ حال عمارت میں کام کرنے لگا،قریبی دکانداروں اور مکینوں نے پوسٹ آفس کو فلتھ ڈپو بنا دیا، عمارت کے اطراف گندگی کے انبار لگا دیئے، شکستہ عمارت رات کے اوقات میں منشیات کے عادی افراد کا مسکن بن گئی، شہریوں نے پوسٹ آفس اوچ شریف کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر کے وسط میں واقع پوسٹ آفس کی عمارت محکمہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شکستہ حال ہو کر منہدم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے اور عملہ کے افراد اسی شکستہ اور خطرناک عمارت میں ڈیوٹی انجام دینے پر مجبور ہیں، عمارت کی دیواریں چھت اور فرش ٹوٹ پھوٹ گیا ہے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے قریبی دکانداروں اور مکینوں نے پوسٹ آفس کو کچرا کنڈی سمجھ کر کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور عمارت کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جہاں رات کے اوقات میں نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں پوسٹ آفس میں دفتری استعمال کیلئے موجود کمرے میں موجود فرنیچر بھی پرانا ہو کر ناکارہ ہو گیا ہے جبکہ آنے والے صارفین کے بیٹھنے کیلئے بھی مناسب بندوبست نہیں ہے عمارت کی حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تعمیر کے بعد دوبارہ دیکھ بھال یا ہی نہیں کی گئی شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ آفس کی ازسر نو تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں

Shares: