مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کی بغاوت،یونٹ چھوڑ دی

ایک بڑے اور چونکا دینے والے واقعے...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال کی بدانتظامی چھپادی گئی ، سب اچھا کی رپورٹ پیش

ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹیچنگ ہسپتال کی بدانتظامی...

پریش راول کے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف

بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے ناناپاٹیکر...

کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

اداکارہ کاجول جو کہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکارہ مانی جاتی ہیں، وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی کھائی دیتی ہیں، انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ محبت کی شادی کی، دونوں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بسر کررہےہیں لیکن کاجول کی ایک پوسٹ نے کر دیا ہے سب کوحیران اور پریشان. کاجول نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر لکھا کہ میں کچھ عرصہ کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں. میں اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی کچھ پرانی پوسٹیں بھی ڈیلیٹ کر دیں. کاجول کی اس پوسٹ کے بارے مختلف قسم کے اندازے لگائے جا رہے ہیں زیادہ تر لوگوں‌کا یہی کہنا ہے کہ

شاید کاجول اور اجے کے درمیان کچھ مسائل چل رہے ہیں جو کہ شدت اختیار کر گئے ہیں. اس لئے کاجول نے لکھا ہے کہ وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں. تاہم اس ھوالے سے کاجول اور اجے کی طرف سے خاموشی ہے ، اور اداکارہ نے بھی اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا اور وہ ان کے ساتھ کیا مسائل ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں.