سندھ : گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا،انجن ٹریک سے اترنے کے باعث پنجاب جانے والی مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
باغی ٹی وی: ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثے سے محفوظ رہیں گرین لائن ایکسپریس کا انجن لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے پٹری سے اترا۔
پرویزالٰہی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپس جیل منتقل
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی واقعے کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کو پنو عاقل ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے سکھر سے ریلیف ٹرین طلب کر لی گئی ہے اور اپ ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا-
جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا انجن پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔