کراچی: سمندری طوفان بائے پر جوائے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے اور اس کی شدت مزید بڑھ گئی ہے-
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے جاری ایک اور الرٹ میں کہا ہے کہ طوفان کراچی سے صرف 690 کلو میٹر دور ہے طوفان کے باعث 13 سے 17 جون کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے طوفان کے پیش نظر ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے۔
سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع …
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بائے پر جوائے انتہائی طاقتور طوفان بن چکا ہے طوفان 15 جون کو کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا،سسٹم کے مرکز میں 180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندر میں لہریں پینتیس سے چالیس فٹ بلند ہیں۔
🌀 #CycloneBiparjoy : A Saudi Airlines Boeing 787 flying over the Arabian Sea last night recorded extremely close-up views of the storm "Biparjoy" in which severe weather conditions can be seen. 😳⛈️⚡
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / Pakistan Doppler (Former Karachi… pic.twitter.com/3792UBBC1a
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) June 11, 2023
سمندری طوفان کے خطرات کے پیش نظر ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں طوفان بائے پر جوائے کا ٹریک پاکستان اور بھارتی سرحد ہے، ٹھٹہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی لپیٹ میں آئے گی، کراچی قدرے محفوظ ہے، تاہم شہر میں اگلے دو تین دن گرم ہوسکتے ہیں۔
این ای او سی اپ ڈیٹ: سمندری طوفان بائپر جوائے
سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے. سمندری طوفان 13 جون تک ممکنہ طور پر سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے.
سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی ، طوفانی بارشیں و طغیانی آ سکتی ہے.— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 11, 2023
این ڈی ایم اے نے جاری بیان میں کہا کہ سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، جو 13 جون تک ممکنہ طور پر سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی، طوفانی بارشیں و طغیانی آسکتی ہے۔
نوازشریف نے ہر چیز کو ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رانا ثناء
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان میٹ آفس کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ایک انتہائی خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان جنوب میں کراچی سے تقریباً 760 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 840 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ہوائیں 150-160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل ہی ہیں جبکہ سسٹم سینٹر کے ارد گرد ہوا کی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے اور سمندر کی لہروں کی اونچائی 35-40 فٹ ہیں۔
چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …
مراد علی شاہ نے کہا کہ طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف مڑے گا اور 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر، (جنوب مشرقی سندھ) اور بھارت کے گجرات کے ساحل کے درمیان سے گذرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل تک پہنچنے کے بعد ٹھٹھہ، سجاول، میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں 13سے 17 جون کے دوران 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے 13، 14 اور 16 جون سےکراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید کہا کہ تیز رفتار ہوائیں کچے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کیٹی بندرمیں طوفان کی آمد متوقع ہے، بحیرہ عرب کے حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں اور ساحل کے ساتھ ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں، اس لیے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کو خطرات ہیں،اس لیے انہوں نےکمشنر حیدرآباد کو بھیجا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو لوگوں کو نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو بِل بورڈز کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








