اداکار شہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ اگر لڑکے کا بینک بیلنس اچھا ہے اسکی شکل اچھی ہے پڑھا لکھا ہے تو لڑکی سوچتی ہے کہ ٹھیک ہے اس سے شادی کر لیتی ہوں ، پیار خود ہی ہوجائیگا. لیکن لڑکا ایسا نہیں دیکھتا کہ لڑکی خوبصورت ہے پڑھی لکھی ہے شادی کر لو پیار ہوجائیگا، لڑکا ایسی چیزوں میں نہیںپڑتا اگر اسکو لڑکی کسی بھی وجہ سے پسند آ گئی ہے تو وہ پیار کر لیتا ہے لیکن لڑکی صرف اسلئے ایسا نہیں کرتی کہ اسکو لڑکی کی کوئی عادت پسند آگئی ہے. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی انکی سابقہ اہلیہ سائرہ شہروز کے ساتھ فلم بے بی لیشز ریلیز ہونے جارہی ہے، یہ فلم ان دونوں نے طلاق کے بعد سائن کی ہے ، بہت
سارے لوگ ان کی اب فلمی جوڑی بننے پر اعتراض بھی کررہے ہیں، لیکن سائرہ اور شہروز ایک دوسرے کے ساتھ فلم کی پرموشن کے دوران کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ، ان کا یہ کہنا ہےکہ ہمیں ایکساتھ دیکھ کر ہماری بیٹی بہت خوش ہے . شہروز ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی کر چکے ہیں ان کی ان سے بھی ایک بیٹی ہے.