وینا ملک جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت حاصل کی جو کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے لیکن وہ شہرت کو بہت اچھی طرح سنبھال نہ سکیں، انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کبھار کسی شو کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شوبز بالکل نہیں چھوڑا بس اچھے کردار نہیں ملے اس لئے اپنے مداحوں کو کام کرتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہوں بس کوئی شو ہوسٹ کر لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا ماضی خسارے سے بھرا ہوا لگتا ہے اس لئے اسکو یاد نہیں کرنا چاہتی بس خدا سے

دعا کرتی ہوں کہ میرا مستقبل بہتر ہو اور مجھ سے جو خطائیں ہوئی ہیں وہ رب کی ذات معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو انسان اپنے مستقبل کے لئے بہت ساری پلاننگ کرتا ہے لیکن پتہ صرف خدا کو ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوگا۔ اس لئے خدا سے ہر وقت رحم ہی مانگتے رہنا چاہیے ۔ وینا ملک نے کہا کہ اچھا سکرپٹ ملا تو ٹی وی ڈرامہ یا فلم کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ وینا ملک کے دو بیٹے ہیں انہوں نے اسد خٹک کے ساتھ شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد بچے وینا ملک کے ساتھ رہتے ہیں۔

Shares: