مونا لیزا جنہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے سارا لورین رکھا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی کام کیا ، وہ وہاں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انہوں نے جو وہاں وقت گزارا وہ انکے کیرئیر کا یادگار ترین وقت تھا، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر آپشن دی جائے اور کہا جائے کہ کیرئیر بنانے کے لئے انڈیا اور پاکستان میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو یقینا میں انڈیا کاانتخاب کروں گی کیونکہ انڈیا میں کام کرنے کے طریقے بہت اچھے ہیں وہ بہت ہی اچھے طریقے سے کام کرتے اور کرواتے ہیں، انہوں نے کہا
کہ میرا نام مجھے تبدیل کرنا پڑا اس کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن جب سلمان خان نے میرا نام سارا لورین لیا تو مجھے بہت پیار آیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک رہنے کی بات تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے جہاں پر اپنی مرضی کے ساتھ رہا جا سکتا ہے ، زندگی گزاری جا سکتی ہے، میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوںیہ میرا ملک ہے۔ لیکن کیرئیر بنانے کے نقطہ نظر سے میری اولین چوائس بھارت ہی ہو گا یاد رہے کہ سارالورین بھارت میں کام کر چکی ہیں انہوں نے وہاں پر نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور خوب نام کمایا، سارا نے پاکستان میں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز کے افق پر چھا گئیں۔