ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (جواداکبر سٹی رپورٹر) ڈویژن میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے بعد تحصیل سطح پر ای رجسٹریشن شروع کر دی گئی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرزموجود تھے۔کمشنرنے کہا کہ بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر مسلسل غیر حاضر رپورٹ ہونے والے میونسپل کمیٹیوں کے آٹھ سے زائدملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر آئندہ بھی سزا و جزا کا فیصلہ کریں گے بلدیاتی اداروں کی ہر گاڑی پر ٹریکنگ سسٹم فعال ہونا چاہئیے۔گاڑیوں کے ایندھن میں غبن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ مارکیٹوں میں نکلیں
Shares: