ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

0
48
Donald Trump

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کے بعد جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی الزامات ہیں، اور انہیں رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ آج عدالتی کارروائی کے دوران ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کو گرفتار کیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے جبکہ چند روز قبل ان پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج ہمارے ملک کی تاریخ کا المناک دن ہے، ہماری قوم تنزلی کی طرف سفر کر رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمے کو صدارتی الیکشن میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مخالفین امریکہ کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سابق امریکی صدر فلوریڈا میں خطاب کر رہے تھے جہاں انھوں نے کہا تھا کہ ان کا واحد جرم ملک کا ایسے لوگوں سے دفاع کرنا تھا جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں.

تاہم واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری لین دین کے ریکارڈ میں ’جھوٹ بولنے‘ پر 34 الزامات عائد کیے جا چکے جس کے بعد وہ مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے تھے۔

Leave a reply