آج کل جیسا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے، بہت سارے لوگ کچھ نہ کرکے بھی راتوں رات سٹار بن جاتے ہیں ، دنانیر مبین بھی ان میں سے ایک ہیں. ان کے حوالے سے کہ جاتا ہے کہ ان کو محنت نہیں کرنی پڑی اور ان کو سب کچھ مل گیا ہے. ھال ہی میں عائشہ جہانزیب خان کے شو میں اداکار کاشف محمود نے شرکت کی اور ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں یہ بالکل نہیں مانتا کہ دنانیر مبین کو ایکٹنگ نہیں آتی ، انہوں نے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں بہت اچھی اداکاری کی ہے. اور میں یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں کہ دنانیر کو اداکاری نہیں آتی. انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں اگر کوئی منہ پھٹ ہے تو وہ ہیں وسیم عباس، لیکن مثبت انداز میں، ان
کے دل میں جو بھی ہوتا ہے وہ بول دیتے ہیں دل میںکوئی بات نہیں رکھتے اور ایسے لوگ میرے حساب سے بہت اچھے اور کھلے دل کے ہوتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہےہیں مجھے تو ان سب کی اداکاری بہت پسند ہے. انہوں نے کہا کہ میں بے جا تنقید نہیں کرتا، آج جیسا کام ہو رہا ہے اس ھساب سے اداکار بہت اچھا کام کررہے ہیں. کام کل بھی اچھا ہو رہا تھا آج بھی اچھا ہو رہا ہے.