سندھ ہائیکورٹ ،بلدیاتی قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت ہوئی
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے سماعت آگے بڑھانے کا کہا تھا،جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ میرے دلائل پوری پٹیشن پر کسی ایک حصے کے لئے نہیں ہیں ، عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست کیوں منظور کریں ?عدالت نے الیکشن نوٹفکیشن کی معطلی کی درخواست مسترد کردی، وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ میرے پٹیشن کا محور آئین 140 اے ہے،دوسرا الیکشن شیڈول پہلے ہی پاس ہو چکا تھا،یہ نوٹیفکیشن ہی نقائص پر مبنی ہے ،آرٹیکل 140 اے انتہائی ضروری ہے اس کے تحت اس کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے ،لیکشن کے مراحل مکمل ہوگئے پھر یہ ترمیم ہوئی ، اگر اس قانون کے تحت الیکشن ہو جائیں تو یہ لوگ پھر ایگزیکیوٹو اختیار کا استعمال کریں گے، اگر الیکشن ملتوی ہو گئے تو بلدیات کا نظام چلتا رہے گا اب بھی چل رہا ہے ،
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ قانون یا ترمیم ایگزیکیٹو آرڈر نہیں ہے سندھ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے اس قانون پر اعتراض نہیں کیا اور اسی جماعت کے حافظ نعیم امیر ہیں ،عدالت نے الیکشن نوٹفکیشن کی معطلی کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پٹیشن پر جو فیصلہ ہوگا وہ میئر ، ڈپٹی میئر سمیت چیئرمین وائیس چیئرمین پر لاگو ہوگا،اگر پٹیشن منظور ہوئے تو جو غیر منتخب نمائندہ میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائیس ہوگا وہ ہٹ جائے گا، فی الوقت تمام امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ،مرتضیٰ وہاب اور دیگر نئے قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکیں گے،
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انتخاب جس میں منتخب ارکان کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے شہر کے 9 ٹاؤن ہم جیت چکے ہیں ہماری اکثریت ہے الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی نے نتائج تبدیل کیے ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے منتخب لوگ مفاد یا خرید و فروخت کے نتیجے میں الیکشن سے محروم ہوں میئر سب کا میئر ہو گا ،جماعت اسلامی اس پر یقین ہی نہیں رکھتی کہ انسانوں کو تقسیم کرکے ڈویلپمنٹ کریں، پیپلزپارٹی جس طرح لوگوں کو اغواء کررہی، مجھے بھی کرسکتی ہے
سندھ ہائی کورٹ میں براہ راست میئر کے انتخاب کیلئے قانون سازی ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبرکا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے میئر الیکشن کے انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کی درخواست پر میئر کے انتخاب پر حکم امتناعی نہیں دی ، انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوگا،
اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری
پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل