محرم کے بغیر حج،پاکستانی خواتین کو اجازت مل گئی

بھارت سے خواتین بنا محرم کے حج کے لئے روانہ ہو چکی ہیں
hajj

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے حج پر جانے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے اجازت دے دی ہے تا ہم یہ اجازت مشروط ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سامنے آئی جس کے مطابق فقہ جعفریہ، شافعی اور مالکی کے مطابق شریعت میں خاتون کے بغیر محرم کے حج کی گنجائش موجود ہے، لیکن مشروط ہے،

پاکستان کی وزارت مزہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے حوالہ سے اسلامی نظریاتی کونسل سے اپنی رائے طلب کی تھی جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنایا، اور کہا کہ مشروط اجازت ہے،وہ عورت بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے جس کے والدین یا اسکا شوہر اسے اجازت دیں ، فقہ حنفی اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم ساتھ نہیں ہو گا تو اس عورت پر حج فرض نہیں، ایسی عورت قابل اعتماد خواتین کے ساتھ حج کے لئے جا سکتی ہے،

اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دوران کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو وہ بغیرمحرم حج پر جا سکتی ہے وہ عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی عورت کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے

15 جون 2022 کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پر آنے والی خواتین کے حوالہ سے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا،

indian women

دوسری جانب بھارت سے خواتین بنا محرم کے حج کے لئے روانہ ہو چکی ہیں، ایسا بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ خواتین محرم کے بغیر حج پر گئیں اور ایک دو نہیں بلکہ چار ہزار کے قریب خواتین اکیلے حج پر روانہ ہوئیں، ان خواتین نے روانگی کے وقت مودی کا شکریہ ادا کیا ہے، دہلی سے 39 خواتین حج پر گئیں، دہلی ایئر پورٹ سے جب خواتین حج کے لئے روانہ ہوئیں تو وزیر مملکت مینا کشی نے انہیں الوداع کہا،بھارت سے خواتین کے اکیلے حج پر جانے کے حوالے سے اچھی آرا سامنے آ رہی ہیں، سعودی ایئر لائنز نے بھی کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہورہا اور یہ انتہائی اچھا ہے،خواتین کو حج پر جانے سے قبل ٹریننگ دی گئی، انکے لئے سعودی عرب میں قیام و طعام کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، خواتین جس جہاز پر گئیں اس جہاز کا عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل تھا، جہاز کی کپتان بھی ایک خاتون تھی، کیرالہ کے ساحلی شہر سے ایئر انڈیا کی پرواز 145 خواتین عازمین حج کو لے کر جدہ پہنچی جس کی کپتان اور عملہ سب خواتین پر مشتمل تھا

حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

40781 عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے.

سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز،محمد نورالہدیٰ

 سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

Comments are closed.