لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

یہاں مہینہ ڈیڑھ مہینہ ویسی سردی ہوتی ہے جسی پاکستان میں ہوتی ہے
0
210
Mubasher Lucman

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں اور کالادھن منٹوں میں کیسے سفید ہو رہا ہے پرتگال سے سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے حیران کن انکشافات کئے ہیں-

باغی ٹی وی : صحافی مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر شئیر کی گئی ویڈیو میں وہ پرتگال کےمشہورشہر Vilamoura کے تاریخی شہر فارو میں موجود ہیں ویلامورا جنوبی پرتگال کے Algarve علاقےمیں ایک ریزورٹ ہےیہ اپنے بڑے مرینا، گولف کورسز اور کیسینو اور سینڈی ولامورا بیچ کے لیے جانا جاتا ہے۔


مبشر لقمان نےویڈیو میں بتایاکہ ولامورا چھ گولف کورسز کا گھر ہے، ملک کا سب سےبڑا مرینا یہیں اسی شہرمیں واقع ہے ولامورا سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے سیاح ڈاؤن ٹاؤن میں جاتے ہیں اور ویڈیوز بناتے ہیں یورپ اورساؤتھ امریکا کے ٹاپ کے فٹبالرز کے گھر بھی یہاں پر ہیں ہر وقت یہاں پر موسم خوبصورت اور خوشگوار رہتا ہے سردیوں میں یہاں مہینہ ڈیڑھ مہینہ ویسی سردی ہوتی ہے جسی پاکستان میں ہوتی ہے-

یہاں کے ہوٹلز کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی وڈ کے جتنے بھی بڑے رائٹرز اور سکرین رائٹرز وہ یہاں پر آکر کمرے کرائے پر مہینے دو مہینوں کے لئے کرئے پر لے لیتے ہیں اور ہالی وڈ کی کئی مشہور فلمیں جو کافی مقبول ہوئیں وہ یہیں پر لکھی گئی ہیں کیونکہ یہاں پر سکون ہے تخلیقی کام کرنے والوں کے لئے رائٹرز کیلئے یہ مقام ایک جنت ہے یہاں پر رہائش کافی سستی ہے جو لندن میں نارمل لائف سٹال 4 سے 5 ہزار پاؤنڈ میں ہے وہ یہاں 2000 یورو میں وہی ہے-

یہاں پر آپ آ جائیں تو آپ کو کسی نہ کسی طرح رہائش ضرور مل جاتی ہے یہ بھی بڑا ہاٹ ٹاپک ہے کہ پاکستان سے کیوں لوگ پرتگال میں زیادہ آ رہے ہیں دنیا کا چوتھے یا پانچویں نمبر پر اس کا پاسپورٹ ہےاگر آپ کا پاسپورٹ پرتگال کا ہو تو دنیا کے 188 ممالک ہیں جہاں پرآپ بغیرویزا کے جا سکتے ہیں –

پرتگال میں بہت زیادہ کام یہاں زمینداری ہےاگر آپ پرتگال میں زمینداری کرتےہیں تو اس کا آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہےاس کی اپنی تفصیلات ہیں کہ زمین یہاں کتنے کی ہے اور آپ کیا اور کیسے لگا رہے ہیں یہاں پر کمپنیز آ کر کاروبار کرتی ہی فصل لگاتی ہیں اور کمپنیز ہی فصل کاٹتی ہیں اگر دو لوگ بھی ہوں گھر والے آپ آرام سے مارکیٹ کر سکتے ہیں یہاں پر پاکستان کی نسبت زمین بیچتے نہیں –

یہاں پر صحت اور سکول کے اخراجات گورنمنٹ اٹھاتی ہے یہاں تک کہ اگر کوئی طالبعلم کہیں بھی تعلیم حاصل کر رہا ہے خاص طو رپر یورپ میں تو اگر اس کی شہریت پرتگالی ہے تو اس کی 50 فیصد فیس گورنمنٹ ادا کرے گی ہیلتھ کئیر ان کی یوکے سے بہت بہتر ہے یہ بہت آئیڈیل جگہ ہے یہاں پر لوگ ریٹائر ہو کر اپنے آپ کو یہاں پر پارک کرلیتے کوئی تنگ نہیں کرتا بہت زیاہ سیفٹی ہے رات کو نوٹوں کی بوری لے کر بھی کوئی جائے تو کوئی نہیں پوچھے گا یہاں پر بالکل لڑائی جھگڑا نہیں کوئی کسی کو اوئے بھی نہیں کہے گا اسی لئے لوگ دنیا بھر سے یہاں رہنے کے لئے آ رہے ہیں-

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Leave a reply