چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی جنہوں نے علی انصاری کے ساتھ شادی کی ہے، وہ ابھی تک ماں‌نہیں‌بنی اور صرف گھومتی پھرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کی ہیں کچھ دلچپسپ باتیں ، انہوں نے کہا ہے کہ میں ابھی تک ماں اس لئے نہیں بنی کیونکہ بچوں‌کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، میں نے خود دیکھا ہوا ہے کہ میری والدہ کے لئے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا آسان نہیں ہوتا تھا. لہذا میری کوشش اور خواہش ہے کہ میں اپنے بچے پیدا ہونے سے پہلے جتنا ہو سکے سفر کر لوں دنیا دیکھ لوں‌،

بچوں کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہوں، اور میں نے کچھ وقت کے لئے کام سے بریک لیا ہوا ہے، میں بہت جلد سکرین پر لوٹوں گی. انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کوئی سکرپٹ سائن کرتی ہوں‌تو اس میں‌دیکھتی ہوں‌کہ کہانی دیکھنے والوں‌کو کیا پیغام دے گی اور میرا کردار کیسا ہے اس میں اداکاری کرنے کی کتنی گنجائش موجودہے. انہوں نے کہا کہ مجھے میری بہن سجل علی کی اداکاری بہت پسند ہے وہ میرے لئے انسپریشن ہے.

Shares: