گلوکارہ حمیرا ارشد جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ہی زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ اکثر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، ان پر بھی چڑھ گیا ہے ٹک ٹاک کا جنون ، گلوکارہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے وڈیوز بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ان کے مداح ان کو ٹک ٹاک کی وڈیوز میں بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. ”حمیرا اکثر ڈائیلاگز پر مبنی ٹک ٹاک وڈیوز بناتی ہیںٔٔ” ، گلوکارہ چاہیے ملک میںہوں یا ملک سے باہر وہ وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا نہیں بھولتیں. گلوکارہ نے کبھی بھی ایسی وڈیوز نہیں بنائیں جن پر اعتراض کیا جائے نہ ہی اس حوالے سے وہ ابھی تک کسی کنٹرورسی میں پڑی ہیں.
یاد رہے کہ حمیرا ارشد نے گائیکی کا آغاز نوے کی دہائی میں کیا، میڈم نور جہاں کا گیت سدا ہوں اپنے پیار کی ، سے انہیں گائیکی کی دنیا میں ویلکم کیا اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے گائے. ان کے مداح ان کو آج تک پسند کرتے ہیں. حمیرا ارشد کو ایکٹنگ کی آفرز آتی رہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ گائیکی پر ہی مرکوز رکھی. ان کی زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو بھی آئے لیکن انہوں نے با ہمت خاتون ہونے کا ثبوت دیا.
کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں فیل ہو گئی
میمو چکرابورتھی کی پہلی فلم کی ناکامی پروالدین متھن رو پڑے