اداکار عمران اشرف اور امر خان کا ڈرامہ ہیر دا ہیرو شائقین نے بہت پسند کیا، اور دونوں کی جوڑی کو سراہنے کے ساتھ ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کی. عمران اشرف نے ہیر دا ہیرو میں ہیرو بٹ کا کردار کیا، اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اس میں میرا ہاتھ جل گیا، سین کچھ یوں تھا کہ ہیرو کو ہیروئین کو بچانا ہوتا ہے ، اسکا دوپٹہ جل رہا ہوتا ہے، ”عمران اشرف بتاتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا سین اوکے ہو گیا تو دوپٹہ ہاتھ سے ہٹایا تو دیکھا کہ میری جلد جل چکی تھی اور اس کے نشان تین مہینے کے بعد بھی میرےہاتھ پر نظر آرہے ہیں”.

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سین میری جلد کو ہی جھلسا دے گا. یاد رہے کہ امر خان اور عمران اشرف ایک ساتھ فلم دم مستم میں‌بھی دکھائی دئیے، دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا . ہیرو دا ہیرو کو امر خان نے خود لکھا تھا اور ایک بار پھر اپنی اور عمران اشرف کی جوڑی کو دہرایا. جسے لوگوں نے بہت سراہا.

صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

Shares: