مزید دیکھیں

مقبول

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

جارج کلونی حجام بن گئے ؟

ہالی وڈ‌ اداکار جارج کلونی جو سال ہا سال سے شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں ، پوری دنیا میں ان کے مداح ایک بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنے بال خود کاٹتا ہوں، اور پچھلے 25 سال سے میں کسی حجام کے پاس نہیں گیا نہ ہی کسی سے بال کٹوائے ہیں، میں نے آج سے 25 سال پہلے بال بنانے والی مشین فلوبی خریدی تھی ، اسی کی مدد سے اپنے بال خود ہی کاٹ لیتا ہوں خود ہی ان کو بنا لیتا ہوں،

اس مشین کے ہوتے ہوئے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت باقی نہیں رہی، جارج کلونی نے یہ انکشاف کیا تو ان کے مداح یہ بات سن کر حیران رہ گئے ان کا کہنا ہے کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ارب پتی اداکار اپنے بال خود کاٹتا ہو. تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جارج کلونی نے بال کاٹنے والی مشین فلوبی کی تشہیر کے لئے ایسا کہا ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اتنا بڑا اور امیر اداکار اپنے بال کسی سے نہ کٹواتا ہو. یاد رہے کہ جارج کلونی ہالی وڈ کے ایک بڑے اداکار ہیں جن کے کریڈٹ پر نامور فلمیں ہیں ، شائقین آج بھی ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ، لیکن انہوں نے بال کاٹنے والی بات بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے.

 

امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌