اقراء قتل کیس ٹریس کرنے پر مردان پولیس کو خراج تحسین

0
68

مردان(نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے مردان پولیس کواقراء قتل کیس کو ٹریس کرنے بارے میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد۔ مہمان خصوصی ڈی پی او سجاد خان کی شرکت، صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے ڈی پی او سجاد خان کو اعزازی سونئیر پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق مرکرزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس مردان کی جانب سے مردان پولیس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او سجاد خان، ایس پی آپریشن مشاق احمد، اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق،صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ، چیئر مین پبلک سیفٹی کمیشن مردان، تاجر ان تنظیموں کے صدور، میڈیا کے نمائندے سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ اقراء قتل کیس مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی جس کو ٹریس کر کے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کیلئے مردان پولیس نے انتھک محنت، جدید سائنسی اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لایا گیا، جس سے نہ صرف یہ کیس ٹریس ہوا بلکہ ایک معاشرتی معمہ بھی حل ہوا، تاجر برادری نے اس حوالے سے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی جو کہ قابل ستائش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں تاجر برادری پولیس کا ساتھ دیکر امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں، دریں اثناء صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے مرکزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے بہترین محکمانہ خدمات سر انجام دینے پر ڈی پی او سجاد خان، ایس پی آپریشن مشتاق احمد، اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق کو اعزازی سونیئر اور شیلڈز پیش کیے۔ اس موقع پر صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے تاجر برادری کی طرف سے محرم الحرام اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply