بھارتی ہندو اسلام اور مسلمان دشمنی میں اندھے ہوگئے،مسلمان سمجھ کر ہندو لڑکے کو قتل کردیا
دہلی: انڈین ہندو اسلام اور مسلمانوں کے دشمنی میں اندھے ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی میں ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہلی کے علاقے جعفرآباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے 23 سالہ ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
دوسری طرف مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے کو صرف اِس وجہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ وہ پنڈتوں والی گلی سے گُزر رہا تھا اور ساحل نام ہونے کی وجہ سے ہمارے بیٹے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مذہبی اور فرقہ وارانہ نہیں تھا، واقعے میں ملوث ہندووں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے