چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار( طاہر رشید سیال)چنیوٹ پولیس نے صحافی اور خاتون کے اندھے قتل کی واردات سمیت ڈکیتی راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے بین الاضلاعی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کروڑ روپے نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی نواز ماہی اور خاتون کے اندھے قتل سمیت ضلع بھر میں چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ملزمان کے مختلف ڈکیت گینگز کے خطرناک 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان سمیت دو گاڑیاں 70 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں ڈی پی او وسیم ریاض خان کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان نے تھانہ سٹی ، صدر ، کانڈیوال ، محمد والا سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کی جھمرہ چوک ڈکیتی واردات میں 45 لاکھ روپے چھننے مزاحمت پر پمپ مینجر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے گینگ کو بھی پکڑ لیا گیا جبکہ شہریوں کی چھینی گئی رقوم ، زیورات گاڑیوں سمیت قیمتی سامان بھی واپس کر دیا گیا ہے ۔ شہری بخشی مقدم خان کا کہنا تھا کہ میرے پمپ مینجر سے چند روز پہلے ڈکیتی واردات میں 45 لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھینا گیا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے رقم واپس کی گئی ہے جس پر پولیس کے مشکور ہیں ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو شاباش دی گئی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی پر شہری تنظیموں نے پولیس کی شہریوں کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے
Shares: