تنگوانی: وڈیرے نے ہم پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ،ہمیں انصاف دلا دیجئے،مظلوم کی پریس کلب میں دُوہائی

تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار: منصور بلوچ) وڈیرے نے ہم پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ،ہمیں انصاف دلا دیجئے،مظلوم کی پریس کلب میں دُوہائی
چھوٹے بچوں کے ہمراہ منیر احمد کھوسہ کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں رحیم بخش کھوسہ کے رہائشی منیر احمد کھوسہ نے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ تنگوانی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے وڈیرے اپنے ہی بااثر وڈیرے کزن نیاز احمد کھوسہ کی اپنے اوپر ظلم کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ ہم پر اور ہمارے بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ہمیں گاؤں چھوڑنے کے لیے کہتے ہیں میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فی الفور اس وڈیرے کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائیں اور ہمیں انصاف دلایا جائے، منیر احمد کھوسہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ بے بس ہو کر آ پ کے پاس آیا ہوں کہ ہماری آواز حکام بالا تک پہنچائیں ،ہم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے ،خداراہمیں ہونے والے اس ظلم سے نجات دلائی جائے-

Leave a reply