سینئر اداکار سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں سے مجھے بہت محبت تھی ، میری ماں کو جگر کا کینسر تھا اور کینسر کا ہمیں ان کے انتقال سے چھ ماہ پہلے پتہ چلا. ماں کی بیماری کا پتہ چلتے ساتھ ہی میں ان کے پاس چلا گیا، ہم امریکہ میںتھے امی بھی وہیں تھیں ، میں سارے کام چھوڑ کر چلا گیا، جویریا بھی میرے ساتھ تھی اس نے مجھے کہا کہ ہم امی کے پاس ہی رہیں گے واپس ابھی نہیں جائیں گے ، امی کی خدمت کریں گے.
وہاں امی جس ہسپتال میں تھیں وہاں ایک گورے نے ہمیں اپنا ایک کمرہ دیدیا ، اس نے کہا کہ آپ سب کی فیملی بڑی ہے ،آپ سب آتے ہو میرے پاس تو کوئی آتا نہیں ہے لہذا میرا کمرہ آپ استعمال کر لیا کریں. سعود نے کہا کہ گوروں کا ہماری والدہ کےلئے کنسرن دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی میری بیٹی بھی اسی دوران پیدا ہوئی ، میری امی بہت خوش ہوئیں. جنت کا عقیقہ بھی وہیں کیا امی کو اس میں شامل کیا، امی کی طبیعت بس بگڑتی جا رہی تھی ، ڈاکٹروں نے کہا کہ آخری وقت آ گیا ہے گھر لیجائیں ، بس گھر لے آئے ، اور ان کی خدمت کرتے رہے.اور ایک صبح وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں.
چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ
انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک
ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ