عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار

عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی
0
43
imran khan

اسلام آبد: چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا –

باغی ٹی وی : چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس رضا قریشی نے مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی درخواست میں الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-

بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا ہے شیخ رشید اور سراج الحق کا چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد غیر قانونی ہے شیخ رشید اور سراج الحق کے علم میں ہے کہ چیرمین تحریک انصاف نااہل ہو چکے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق نااہل کیا ہے –

بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے چیرمین تحریک انصاف کا غیر قانونی ساتھ دینے پر شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے-

الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا …

Leave a reply