ہواوے کی طرف سے امریکہ پر شدید الزامات لگادیئے

0
45

بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ، دوسری طرف چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت پر اس کے نیٹ ورکس میں مداخلت اور ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ الزامات امریکا اور ہواوے کے درمیان جاری تنازع میں شدت لانے والا نیا پہلو ثابت ہوں گے کیونکہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی حکومت اس کمپنی کو جاسوسی کے لیے استعمال کررہی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اس کی بار بار تردید کی جاتی ہے۔

رواں ہفتے جاری ایک بیان میں ہواوے کا کہنا تھا ‘امریکی حکومت کی جانب سے ہر چیز بشمول عدالتی اور انتظامی اختیارات کے ساتھ ساتھ غیرقانونی ذرائع کو استعمال کرکے ہواوے اور اس کے شراکت داروں کے معمول کے کاروباری آپریشنز کو متثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے’۔

Leave a reply