میرپور خاص باغی ٹی وی نامہ نگار ( سید شاہزیب شاہ )سٹیلائٹ ٹاؤن يوسی 4 وارڈ 1 بند سیوریج کھول دی گئی
تفصیل کے مطابق میرپور خاص کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون يوسی 4 وارڈ 1 کی مین شاہراہ ڈاکٹر عبدالصبور والے روڈ پر دو دن سے گٹر لائن بند ہونے کی وجہ سے گٹر اور نالیوں کا گندہ کا پانی مین روڈ کے ساتھ ساتھ پورے محلے میں جمع ہونے کی وجہ سے اہل محلہ اور روڈ سے گذرنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ۔جس کی عوامی شکایت پر يوسی 4 وارڈ 1 کے كونسلر ندیم احمد خان نے يوسی انسپکٹر شبیر احمد کے تعاون سے گٹر لائن اپنی نگرانی میں کھلوا کر اپنے حلقے کی عوام کو اس اذیت سے چھٹکارا دلوایا واضح رہے ندیم خان حال ہی میں حلف اٹھا کے محنت کرنے کے جذبے کے ساتھ دوبارہ سامنے آئے ہیں اس سے قبل وہ ناگذیر وجوہات کی بنا پر خدمت کے جذبے سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے تھے ۔۔ اہل محلہ کونسلر ندیم خان کو دوبارہ کام کراتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا

Shares: