ظلم یہ کرتے ہیں گالیاں ہم کھاتے ہیںِ، کیا ہم اس لیے حکومت میں آئے تھے؟ نور عالم خان

جمعے کے دن 12 سے 2 بجے لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے،
0
52
nooralamkhan

قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں ہوا

پببلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس ہے صرف دو وزیر آتے ہیں، گرمی میں عوام کا بڑا حال ہے نہ بجلی کا وزیر آ رہا ہے نہ پانی کا، پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے،ظلم یہ کرتے ہیں گالیاں ہم کھاتے ہیںِ، کیا ہم اس لیے حکومت میں آئے تھے؟ بجلی کا نرخ تو روز بڑھ رہا ہے لیکن لوگوں کو بجلی نہیں دی جا رہی،کیا پشاور، پنجاب، بلوچستان، لاڑکانہ اور سکھر کے عوام پاکستانی نہیں ہیں، ہم بے عزتی کے لیے یہاں نہیں بیٹھے ہیں، لوڈ شیڈنگ کرنی ہے تو وقت مقرر کریں، اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ،

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری چل رہا ہے، مہنگی بجلی تو عوام کو دی جائے، خدارا ہوش کے ناخن لیں اور معاملے کو حل کریں، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور سوئی گیس کی فراہمی کنٹرول سے باہر ہے،جمعے کے دن 12 سے 2 بجے لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، تاکہ لوگ جمعہ کی نماز تو سکون سے پڑھ سکیں ،ڈپٹی سپیکر صاحب اس پر رولنگ دیں،

اندیشہ ہے کہ ایک متنازعہ بینچ کا فیصلہ بھی متنازعہ ہو گا،رانا ثناء اللہ
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے انصاف پر مبنی ہوں، انصاف ہوتے نظر آنا چاہئیے۔نامزد چیف جسٹس نے بینچ کی قانونی بنیاد پر سوال اٹھایا ،بینچ مقدمہ سننے اور فیصلہ سننے کے لئے بضد ہے۔7 رکنی بینچ الیکشن کیس میں 3 ارکان تک آ گیا ۔ہو سکتا ہے یہ بینچ بھی 9 سے کم ہو کر 4 تک آ جائے۔ اندیشہ ہے کہ ایک متنازعہ بینچ کا فیصلہ بھی متنازعہ ہو گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے آپ کو بینچ سے الگ نہیں کیا۔اس کے باوجود دوبارہ بینچ بنا دیا گیا۔بابا رحمتے اس وقت نفرت کا نشان بن چکا ہے۔ پارلیمان کی کمیٹی جب اس کے بیٹے کو بلاتی ہے تو حکم امتناعی جاری کیا جاتا ہے۔ موجودہ بحران کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری عدالتیں انصاف نہیں کر رہیں۔ ہماری اعلیٰ عدلیہ کے ججز سیاست کر رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وحشیانہ طریقے سے پنجاب کو لوٹا۔ اگر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کسی کا ٹرائل نہیں ہو سکتا تو کالعدم قرار دیں۔ یہ آرٹیکل اس لئے موجود ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کی صورت میں ٹرائل ہو۔قومی اسمبلی اجلاس میں نماز جمعہ کے لئے 3 بجے تک وقفہ کر دیا گیا

ایک شخص نے نوجوان ذہنوں میں زہر بھر دیا نفرت، انتقام، بداخلاقی، اداروں کے خلاف بے اعتباری کا، شائستہ پرویز
ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا تاریک دن تھا، ایک جتھے نے جناح ہاؤس اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر دھاوا بولا،میں بطورِ پاکستانی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہوں،اس دن پاکستان میں جو ہوا وہ ایک شخص کی غیر زمہ دارانہ تقریروں کا نتیجہ تھا جس پر پوری قوم شرمسار ہے،یہ فوج ہماری ہے، اور افواجِ پاکستان پر ہمیں فخر ہے،ہماری فوج وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیتی ہے،یہ ہماری ماؤں کے بیٹے، بہنوں کے بھائی اور بیٹیوں کے سہاگ ہیں، جو وطن کی راہ میں قربان ہوتے ہیں،ہم ان کی قربانیوں کے قرض دار ہیں،ایک شخص نے نوجوان ذہنوں میں زہر بھر دیا نفرت، انتقام، بداخلاقی، اداروں کے خلاف بے اعتباری کا،ہمیں ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کا آغاز تعلیمی اداروں سے کرنا ہوگا، تربیت پر توجہ دینی ہوگی، وسائل مہیا کرنے ہوں گے تاکہ اس کا سدباب ہوسکے،ہمارا نعرہ تعلیم سب کے لیے کے بجائے معیاری تعلیم سب کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے وسائل کی دستیابی اور فیوچر لائن آف ایکشن کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے یوتھ پروگرام قابل ستائش ہے ۔ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نظام فرسودہ اور پرانا ہو چکا ہے،سرمایہ کاری میں ترقی کے لئے مسائل کی نشاندھی پہلی شرط ہے ۔

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے،شاہدہ رحمانی

Leave a reply