میرپور خاص: ریلوے ملازمین اور پینشنرز کا تنخواہیں اور پینشن نہ ملنے پر سخت احتجاج

ریلوے جیسا قومی ادارہ بدحالی کا شکار اور نوبت یہاں تک ہے کہ ادارہ ملازمین کی تنخواہیں تک وقت پر نہیں دے پا رہا

میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)ریلوے ملازمین اور پینشنرز نے تنخواہ اور پینشن نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا ہے
تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے کے لاکھوں ملازمین ورکرز اور پینشنرز کی تنخواہوں کے تعطل اور عدم ادائیگی پر نمائندہ تنظیم پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور کی ملک گیر احتجاج کی اپیل پر پریم یونین میرپورخاص کے تحت آج ریلوے پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریم یونین میرپورخاص ڈویژن قاضی محمد اختر جنرل سیکریٹری پریم یونین میرپورخاص ڈویژن چوہدری محمد نذیر ، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے صدر حاجی نور الہی مغل، سیکریٹری عرفان قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بروقت نہ ملنے سے ہزاروں ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے حکومت کی بدترین ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ریلوے جیسا قومی ادارہ بدحالی کا شکار اور نوبت یہاں تک ہے کہ ادارہ ملازمین کی تنخواہیں تک وقت پر نہیں دے پا رہا ۔ مظاہرین نے مذید کہا کہ ایک جانب خوفناک مہنگائی کا اژدھا ہے تو دوسری طرف تنخواہوں کی عدم

Leave a reply