کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ

وفاقی حکومت کی طرف سے ریلیف کے لئے قابل ذکر فنڈ نہیں
0
74
qomi assambly

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی صدارت میں ہوا،

ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے عدم اعتماد کے معاملے کو انتہائی بردباری کے ساتھ ہینڈل کیا ،عدم اعتماد کے ووٹ کے باوجود انہون نے کہا کہ آئیے سب مل کر پاکستان کی خدمت کریں، آئیے مل کر پاکستان کی معیشت کو بہتر کریں آئیے مل کر اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت کے بیج بوئے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہیں انہوں نے نوجوانوں کو گمراہی کے راستے میں دھکیلا ہے

ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، بھارت منفی پراپیگنڈا کرتا ہے ہمارے وزیر خارجہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے،ہم سب پاکستانی پیدائشی طور پر محب وطن ہیں،جو شخص اس سے پہلے وزیر اعظم تھا وہ کہتا تھا مودی کے پاس کشمیر کے مسلئے کا حل ہے،بہت ملکوں کے کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے لیکن کسی نے اپنے ملک کی اتنی تباہی نہیں کی،

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی
رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا جس ملک، جس گھر ،جس فرد کی مالی حالت ٹھیک ہو تو اس کے دیگر معاملات بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ اگر پاکستان کے مالی حالات کو ٹھیک کرتا ہے تو اس سے عوام ، اداروں اور پولیٹیکل استحکام اور دنیا میں ہماری اہمیت اور قدر ہوگی لیکن اگر یہ بجٹ پاکستان کے مالی حالات کو ٹھیک نہیں کرسکتا تو اس سے ہر شہری مہنگائی سے پریشان ہوگا ،بجٹ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں جتنے بجٹ بھی آئے ان میں سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا

ہمیں بچپن میں پڑھایا گیا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور پاکستان کی 70 سے 75 فیصد آبادی دیہی ہے، مگر آج 75 سال گز جانے کے باوجود پاکستان گندم، چینی اور دالیں درآمد کر رہا ہے،زراعت سے بنگلادیش، چین، برازیل، فرانس اور دیگر ممالک خود کو معاشی طور پر خودمختار بنارہے ہیں،ہونا تو یہ چاہئے ہے کہ پاکستان گندم، چینی، دالیں دنیا کو برآمد کرتا،ہمیں پاکستان کی قومی پالیسی کو فروغ دینا ہوگا،

ہماری درسگاہوں میں اخلاقی اقدار کی تعلیم دینی چاہیے ،وزیرِ دفاع
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے اسپیکر صاحب سے استدعا کی کہ میری 14 جون کو کی گئی تقریر سے وائس چانسلرز کے لیے استعمال کیے گئے ایک لفظ کو حذف کردیا جائے،میرے کہے لفظ سے کسی کی دل آزاری ہو تو میں معذرت خواہ ہوں، میرے دل میں اساتذہ اور تعلیمی درسگاہوں کی بڑی عزت ہے،میری تقریر کا مقصد کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا تھا چاہے وہ حکومتی اداروں یا سیاست میں ہو، عدلیہ میں ہو یا بیوروکریسی میں یا ملک کے کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں ہو میں نے تمام کا احاطہ کیا،یہ کہنا زیادتی ہے کہ اس کرپشن کے سمندر میں ہماری درسگاہیں اور تعلیمی شعبہ ایک جزیرہ ہے،ہمارے ملک میں کرپشن اتنی عام ہوگئی ہے کہ وہ قابلِ قبول بن گئی ہے،ہماری درسگاہوں میں اخلاقی اقدار کی تعلیم دینی چاہیے،اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کی جانب سے ذمہ دارانہ طرزِ عمل پر انہیں سراہا اور 14 جون میں وائس چانسلرز کے لیے استعمال کیے گئے لفظ کو حذف کردیا۔

ایم این اے میر منور تالپورنے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر سندھ کو فلڈ ریلیف فنڈز نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ میں سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے مگر وفاقی حکومت کی طرف سے ریلیف کے لئے قابل ذکر فنڈ نہیں رکھے گے اور نہ ہی پی ایس ڈی پی میں سی کوئی ایلوکیشن نظر آ رہی ہے وزیراعظم اس معاملے کا نوٹس لیں

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

Leave a reply