سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ ہاتھ سے کسی کے لئے کارڈ ہی لکھ لے
sonia husssain

اداکارہ سونیا حسین جو پاکستانی کلچر اور روایات کا بہت احترام کرتی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ وٹس ایپ پر ہی سارے انووائٹس بھیج دیتے ہیں ، یہاں تک کہ شادی کا ایونٹ بھی ہو تو وٹس ایپ پر اسکا دعوت نامہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اتنا مصروف ہو چکا ہے کہ کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ ہاتھ سے کسی کے لئے کارڈ ہی لکھ لے۔ اداکارہ نے اس خواہش کااظہار کیا کہ کاش ہاتھ سے کارڈ لکھنے والا دور واپس آجائے، عید کارڈ لکھنے والا دور واپس آجائے ۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے یاد ہے کہ ہم عید یا خوشی کا کوئی بھی تہوار مناتے تو کارڈ لکھا کرتے اور اپنی دوستوں کو دیا کرتے تھے ” ۔لیکن اب ایسا نہیں ہے اب وقت بدل چکا ہے اس تقاضے بد ل چکے ہیں۔ لیکن میں پھر بھی خواہش کرتی ہوں کہ کارڈز لینے دینے کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوجائے۔ یاد رہے کہ آج سے ایک ڈیڑھ دہائی قبل تک کارڈ لکھنے کا رواج بہت عام تھا، عید کے قریب آتے ہی طالب علم بڑے بوڑھے سب کارڈز کی خریداری کرتے اور ایک دوسرے کو دے کر محبت کا اظہار کرتے ۔سوشل میڈیا اورجدید ٹیکنالوجی نے ایسی تمام روایات اور رواجوں کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔
نادیہ افگن نے سنیتا مارشل کو شاباش دیدی

حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں

فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

Comments are closed.