نیب لاہور میں پہلی بار کھلی کچہری میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی سوسائٹی کے متاثرین نے شکایات کے انبارلگا دیئے ہیں جبکہ متاثرین کاکہناہےکہ فرحت شہزادی نے سوسائٹی کی بوگس رجسٹریاں دیں تھیں اور ہمارے ساتھ دھوکا جبکہ اب ہمیں معلوم ہوا تو وہ کب کی ملک چھوڑ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو یعنی کے چیئرمین کی ہدایت پر نیب لاہور میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے متاثرین کے مسائل اور شکایات سنیں اور انہیں اپنے پاس نوٹ کیا
جبکہ اس کھلی کچہری میں فرحت شہزادی کی سوسائٹی جی مگنولیا کے متاثرین بھی پہنچ گئے اور ان متاثرین کا کہنا تھا پلاٹس کی تمام رقوم ادا کرچکے ہیں کئی سال سے قبضہ نہیں دیا گیا ،پیسے بٹورکر ملزمہ خود بیرون ملک فرار ہوچکی ہے، بوگس رجسٹریاں دینے پرفرح شہزادی کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
اس کے علاوہ تین دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے بھی فراڈ کی درخواستیں دائرکر دی ہیں ۔ جس پر حکام کا کہنا ہے کہ اس پر بہت جلد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ ایسے فراڈیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔