عبدالولی خان یونیورسٹی مردان انتظامیہ کی جانب سے کالجز داخلہ فیسوں میں بےتحاشا اضافے کے خلاف تخت بھائی ملاکنڈ روڈ اسلامی جمعیت طلباء  کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ طلبہ نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے  اور عبدالولی خان یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،۔طلبہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ  یونیورسٹی انتظامیہ کو داخلہ فیسوں میں اضافہ واپس لینا چاہئے،
احتجاجی مظاہرے کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کے ناظم محمد انیس،  مردان جنوبی کے ناظم زوار حسین، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے ناظم اسامہ صادق اور دیگر  کررہے تھے ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  نے خبردار کیا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو طلبہ تنظیم احتجاجی تحریک چلانے کے ساتھ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کٹکھٹا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا داخلہ فیسوں میں اضافہ غریب طلبہ اور طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کروانے کے مترادف ہے۔ لہذا غریب عوام کو تعلیم جیسی روشنی سے محروم نہ کیا جائے،
Shares:








