شہر کے مسائل کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں. میئر کراچی

0
38
Murtaza Wahab

میئر کراچی مرتضٰی و ہاب نے جماعت اسلامی کے ٹاون چیئرمینز کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں ںے ڈپٹی میئر کراچی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر پرسن صاحبان کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا کسی نے نہیں سوچا، کے فور منصوبے کی لاگت اس وقت 125 ارب ہے، جب کہ اس منصوبے میں صرف 15 ارب روپے رکھے گئے، وفاق سے کہیں گے کراچی کے پانی میں اضافہ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی نہیں ہے، ہم پانی کے مسئلے کوحل کریں گے، ہم ان چیزوں پرکام کررہے ہیں جس سے وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور صرف اور صرف عوامی مسائل پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل ختم نہیں تو کم از کم کم ضرور ہوجائیں.

Leave a reply