رمضان پلے فیری ٹیل سے حمزہ سہیل اور سحر خان کی جوڑی مشہور ہوئی ، دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا گیا، شائقین ان کو دوبارہ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. حمزہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا حسین امتزاج ہیں، وہ انتہائی پروفیشنل ہیں سیٹ پرجس طرح کام کررہی ہوتی ہیں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے. وہ کردار میں ڈوب جاتی ہیں. میں نے ان کو کردار میں کھوتے ہوئے ایسے دیکھا ہے کہ جیسے وہ اداکاری نہیں کررہیں بلکہ حقیقت ہے.

حمزہ سہیل نے کہا کہ جب ہم دونوں ایک ساتھ کام کررہے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ ٹینشن اس بات کی تھی کہ پتہ نہیں لوگ ہماری جوڑی کو پسند کریں گے یا نہیں یا ہم ایک ساتھ بہترین اداکاری کر سکیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ سحر خان کے ساتھ میری جوڑی کو اس قدر سراہا جائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میری اور سحر کی کوشش ہے کہ ہم جب بھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ آئیں کچھ ہٹ کر اور منفرد کرکے دکھائیں. ”حمزہ سہیل نے کہا کہ میں اپنے والد سہیل احمد سے کافی متاثر ہوں ان کی اداکاری دیکھ کر میں بہت کچھ سیکھتا ہوں وہ اپنی زات میں‌ اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ ہیں.

سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

Shares: