سینئر اداکارہ نادیہ افگن انٹرویوز کم کم دیتی ہیں اور جب بھی وہ بات کرتی ہیں تو کھل کر کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی وہاں ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے گئے ، ان سے پوچھا گیا کہ کس قسم کے ڈراموں پر پابندی ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ڈراموں کی کہانیوں پر پابندی ہونی چاہیےجن میں لڑکا زبردستی محبت حاصل کرلیتا ہے ، چاہے لڑکی کی مرضی ہو یا نہ ہو، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ دانش تیمور کا حالیہ ڈرامہ بھارتی فلم کبیر سنگھ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے.

انہوں نے کہا کہ ہم کس قسم کی کہانیاں بنا رہے ہیں، مجھے تو بالکل بھی سمجھ نہیں آتی. انہوں نے کہا کہ محبت کے غلط تصور کو متعارف کروایا جا رہا ہے.اس قسم کے ڈرامے کیوں بنائے جا رہے ہیں میری سمجھ سے بالا تر ہیں. نادیہ افگن نے یہ بھی کہا کہ” جب تک میں کسی کہانی سے مطمئن نہ ہوجائوں میں بالکل بھی سائن نہیں‌کرتی.” میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ اپنی تسلی کے مطابق کیا ہے. باقی کسی بھی پراجیکٹ کا چلنا نہ چلنا قسمت کی بات ہوتی ہے.

 

سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

Shares: