سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈراموں میں خواتین کےلئے بہترین کردار جن لکھاریوں نے لکھے ہیں ان میں خلیل الرحمان قمر ، محمد حمد اور سرمد صہبائی کا نام قابل زکر ہے. انہوں نے خواتین کے بہترین کردار لکھے ہیں ، انہوں نے خواتین کو نئے روپ میں متعارف کروایا ہے. مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں بہت اچھا لکھنے والے رائٹر ہیں.
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بہت ہی باصلاحیت فنکار ہیں صبا قمر ، زارا نور عباس ، مدیحہ امام ، عمیررانا ، وہاج علی بہت اچھا کام کررہے ہیں. ”مجھے نوجوان نسل کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے”. انہوں نے کہا کہ کہانیاں ایسی ہونی چاہیے جو حقیقت کے قریب ہوں ، صرف رومینٹک کہانیوں کے گرد ڈرامہ نہیں گھومنا چاہیے. حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میں ایسی کہانیاں رد کر دیتی ہوں جن میں خواتین کے تشخص کو بگاڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کریکٹر رولز بھی کروں تو وہ ایسے ہونے چاہیں جو کہانی کو آگے لیکر چلنے والے ہوں. ہمارا ڈرامہ ہمیشہ اچھا تھا ہے اور رہے گا. پوری دنیا میں ہمارے ڈرامے آج بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں.








