لاہور: تیز رفتاری خطرہ جان، لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت کی حدود گجر کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے پیش آیا موٹرسائیکل چودہ سالہ عثمان چلا رہا تھا۔ ریسکیو کے مطابق عثمان ،3سالہ حسن اور چھ سالہ مقدص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس سالہ نصرین اسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ماں بیٹا اور اسکے دونوں بھتیجے گجر کالونی کے رہائشی تھے۔پولیس نے ٹرکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے سپرد کردیا

Shares: