وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، یہ حرکت دنیا بھر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے کی گئی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں۔
Disgusted and appalled by the incident of public burning of the Holy Quran in front of a mosque in Sweden. Such vile, despicable and heinous Islamophobic acts brazenly violate international law. I have no words to adequately condemn this anti-Islam act, which is clearly meant to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام و فوبیا کے یہ گھناؤنے واقعات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، میرے پاس اس اسلام مخالف فعل کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں، جس کا واضح مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے محبت، امن اور حکمت کی الہامی کتاب ہے، اس قابل مذمت فعل میں ملوث گمراہ کردار نے درحقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے۔
جبکہ اس سے قبل روسی صدر پیوٹن روس میں سب سے پرانی مسجد پہنچ گئے، جہاں انہیں عید کے دن قرآن کی کاپی پیش کی گئی۔ صدر پیوٹن نے قرآن کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ میں روس میں ایسی جگہ ڈھونڈوں گا جو اس لائق ہو کہ یہ قرآن وہاں رکھا جائے۔ صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے، ہم جانتے ہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، یہ لوگ دوسروں کے مذہبی احساسات کا احترام نہیں کرتے، اور پھر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں۔ صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس میں اس طرح کی حرکت کرنا جرم ہے، ہم ہمیشہ اس قانون پر عمل کرتے رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی پر سعودی عرب نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ایک شدت پسند نے عید کے روز مسجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کی، تواتر سے نفرت انگیزی کے یہ عمل قابل قبول نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا کوئی بھی جواز نہیں، یہ اقدامات صرف نفرت پھیلارہے ہیں، یہ عدم برداشت کی بین الاقوامی کاوشوں کے خلاف ہیں۔ سویڈن میں پولیس نے مسجد کے باہر ایک گروپ کو قران پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر او آئی سی نے شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مکروہ عمل کی مذمت کرتے ہیں، یہ آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیزی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور آزربائیجان کے صدورکو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی ، جب کہ دونوں صدرور نے جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی اور ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر اہراہیم رئیسی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا، ر عید کی مبارک کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا، جب ک صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا، اور آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ صدرالہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔