انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ جبکہ ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے۔ ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی۔ماجد علی نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 2014 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
دریں اثنا رابطے پر سابق عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ماجد سے فیصل آباد میں ملاقات ہوئی تھی،ان کومالی پریشانی نہیں تھی لیکن مایوس سے لگے تھے۔ قانونی کارروائی کے بعد ماجدعلی کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقہ سمندری ہی میں ہوگی۔

Shares: