میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ بالی وڈاداکار شاہد کپور میرا کرش تھا، جب مجھے اسکو انٹرویو کرنے کا موقع میسر آیا تو میں بہت خوش ہوئی، میں نے دبئی میں جا کر انکا انٹرویو کرنا تھا، میں دبئی پہنچی ، پاکستان سے خوبصورت جوڑا لیکر گئی ، سوالات تیار کئے، تیار دبئی سے ہوئی وہاں کے بیوٹی سیلونز نے مجھے کچھ اچھا تیار نہ کیا، میرے بالوں میں کرلز ڈال دئیے، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میں اچھی نہیں لگ رہی لیکن سیلون میں موجود ایک سٹائلسسٹ نے کہا کہ آپ تو بہت اچھی لگ رہی ہیں مجھے لگا کہ شاید میں اچھی لگ رہی ہوں گی.
اس کے بعد ہوا یہ کہ شاہد کپور کا انٹرویو کررہی تھی ، ان کو ایک ٹی شرٹ دی گئی جس پر میری تصویر تھی انہوں نے سائن کرتے ہوئے پوچھا یہ کون ہے میںنے کہا کہ میں ہوں تو انہوں نے کہا کہ ”آپ سیدھے بالوں میں زیادہ اچھی لگتی ہیں اور مختلف بھی لگتی ہیں”، ان کی یہ بات سن کر میں مایوس ہو گئی اور مجھے سوال ہی بھول گئے کہ ان سے مجھے مزید سوال کیا کرنے ہیں. یوں میری ساری تیاری صرف ایک برے ہئیر سٹائل کی وجہ سے خراب ہو گئی اور شاہد کپور نے ان ڈائریکٹرلی کہہ بھی دیا.
اداکارہ شکیل یوسف چل
شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف








