اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے اس عید پر کالے رنگ کا غرارہ زیب تن کیا، ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے لان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جھوم رہی ہیں اور انہوں نے اس دوران اپنے مداحوں کو عید مبارک کا میسج دیا. ماہرہ خان کی یہ وڈیو اور میں جو انہوں نے ڈریس زیب تن کر رکھا ہے اسے بہت سراہا جا رہاہے. سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا عید کے موقع پر ڈریس زیر بحث ہے ، سب کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اس ڈریس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں.
اسی طرح سے زارا نور عباس جو کہ اس وقت امریکہ میںہیں انہوں نے بھی اپنے والد ، والدہ اور شوہر کے ساتھ عید کے موقع پر لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو ہماری طرف سے امریکہ سے عید کی مبارکباد. واضح رہے کہ ماہرہ ہوں یا آئزہ خان ہر اداکارہ نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے. ”عمران اشرف نے اپنے بیٹے کے ساتھ وائٹ رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کرکے تصویر بنائی اور عید مبارک کہا .” تمام فنکاروں نے اپنی اپنی وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جس میں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں.
میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد
شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف