عیدالاضحی کا دوسرا روز ، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

سلمان عبداللہ مراد نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا،سلمان عبداللہ مراد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شرافی گوٹھ ملیر کی لینڈ فل سائٹ پر پہنچ گئے ،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے افسران نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کو بریفنگ دی، سلمان مراد نے افسران کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائیں عوام کو پریشانی نہ ہوں،تمام ٹاؤن اور یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،شہری 1128 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، ہمارا عزم کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانا ہے،بدترین سیاسی مخالفین بھی مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کی بہترین کارکردگی کے معترف ہیں،پیپلزپارٹی سے بغض رکھنے والوں س سے کہتا ہوں آئیں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ہمارے ساتھ کام کریں،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نوجوانوں میں نیا شعور اور ولولہ پیدا کیا ہے،

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عید الضحی کے پہلے روز کراچی سے 38 ہزار ٹن الائشیں اور کچرا اٹھایا گیا۔کراچی میں 110 کلکشن پوائنٹس قائم کئے گئے آلائشوں کو جام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ میں ٹھکانے لگایا گیا،تینوں مقامات پر 18 خندقیں کھودی گئی ہیں،کلکشن پوائنٹس پر چونے کے چھڑکاو جراثیم کش اسپرے کیا گیا، دوسرے روز بھی سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کا آپریشن جاری ہے، 7 ہزار سے زائد گاڑیوں سمیت 25ہزار عملہ کام کر رہا ہے

Shares: