گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )گو جرہ علاقہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 283 ج ب میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت مسرت بی بی کمر میں فائر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا خاتون کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا اورپولیس مصروف کارروائی ہے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فریق آپس میں قریبی رشتے دار ہیں-

Shares: