نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

ملزم کو گرفتار کر کے ملزم باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
0
88
dr ind

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹر نے نرس کے ساتھ زیادتی کی، اور ویڈیو بھی بنا لی، نرس کو بلیک میل کر کے لوٹنا شروع کر دیا، بلیک میلنگ سے تنگ آ کر نرس نے مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

واقعہ بھارت کا ہے، دہلی میں ایک ڈاکٹر کو نرس کے ساتھ زیادتی کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نندن نگری میں ایک کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ڈاکٹر کو گرفتار کر کے لے گئی، ملزم کی عمر 34 برس ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے ساتھ ہی کام کرنیوالی نرس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسکی نازیبا ویڈیو بھی بنا لی تھی، بعد میں اسے بلیک میل کرتے ہوئے ساتھ لاکھ روپے تک رقم بھی لی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرس کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کا واقعہ اگست 2021 میں پیش آیا تا ہم نرس اپنی عزت کی خاطر خاموش تھی، ملزم ڈاکٹر نے نرس کو مسلسل بلیک میل کیا تو اس نے مقدمہ درج کروایا، مقدمہ نندن نگری تھانے میں درج ہوا، تحقیقات کے بعد ملزم ڈاکٹر کو فیض آباد، اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا۔ جس کلینک پر یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی عارضی طور پر بند ہے

ایسا ہی ایک واقعہ کچھ دن پہلے دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جب ایک 68 سالہ بوڑھے نے 16 سالہ نابالغ پڑوسی کو ایک ویران کونے میں ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے بیٹے نے اپنے والد پر کالا جادو کرنے کے شبہ میں خفیہ کیمرہ لگا کر اس حرکت کی ویڈیو بنا لی۔ لیکن بعد میں بیٹے نے واقعے کی ویڈیو لواحقین کے والد کو بھیج دی جو اس کے بعد ملزم بزرگ پڑوسی کے خلاف اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں شکایت درج کرانے کے لیے پولیس کے پاس لے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے ملزم باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

Leave a reply