عید الاضحی کے تیسرے روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اب تک 7385.36 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی ہیں
عید الاضحی صفائی آپریشن کے پہلے روز3305.4،دوسرے روز3476.55 ٹن آلائشیں راولپنڈی شہر اور تحصیلوں سے اٹھائی گئی ہیں ،راولپنڈی شہراور مری سے 6213.89ٹن،ٹیکسلا،کلر سیداں،گوجرخان اور کہوٹہ سے 548.88ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں گوجر خان سے 197.25،ٹیکسلا134.82،کلر سیداں 143.67، کہوٹہ 73.14 اورہاؤسنگ سوسائٹیز سے 274.08 ٹن آلائشیں تلف کی گئی ہیں،عید الاضحی صفائی آپریشن کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق اب تک 567 شکایات موصول ہوئیں، تمام کو حل کر دیا گیا ہے
عید الاضحی کے پہلے روز 353شکایات،دوسرے روز 214شکایات موصول ہوئیں، فوری ایکشن لے کر ان شکایات کو حل کر دیا گیا ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کا تیسرے روز بھی شہر کا دورہ، آپریشن میں شریک ورکرز کے کام کی تعریف کی ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نےعید کے تیسرے روز بھی ویسٹ بیگز کی فراہمی کی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز آلائشیں ختم ہونے پر شہر میں قائم کئی ٹرانسفر سٹیشنز کو واش کرنے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے
عید صفائی آپریشن میں شامل ورکرز کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بڑا اعلان ،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے ورکرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا ،کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی،شہر کی تمام شاہراہوں سے آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئی ہیں،اب تک شہر بھر سے 8 ہزار ٹن سے زاہد آلائشیں اٹھائی گئی ہیں آلائشیں اٹھانے کے بعد ٹرانسفر اسٹیشن کو کیمیکل سے واش کر دیا گیا،
شہر بھر میں چونے کا استعمال بھی جاری ہے،
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔