وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے،
The MTI Act/Ordinance is to enable improved & modern management of public sector hospitals. This is NOT privatization but part of our public sector hospitals' reform plan.The hospitals will remain Govt hospitals. Better managed hospitals will mean better facilities for patients.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے ، بہترانتظامات سے مریضوں کوسہولتیں ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ اسپتالوں کے انتظامی اموربہتربنانے کیلئے ہے،
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نام پرعوام کو گمراہ کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی کے نام پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں انتظامیہ کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز اور سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کوسرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گی ،پنجاب حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے جوناقابل قبول ہے