ایف آئی اے نے گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے حوالےسے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار41انسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے،اورملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے،لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری       
دوسری جانب یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے چار افراد کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی، جس سے بڑا جانی نقصان ہوا۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق 14 جون کو کشتی الٹنے کے وقت 750 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر پاکستان، شام اور مصر سے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ یہ حادثہ حالیہ برسوں میں بحیرہ روم میں آنے والی بدترین انسانی آفات میں سے ایک تھا۔ اس حادثے میں 104 افراد زندہ بچ گئے اور 82 لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔








