اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی جو ایکٹنگ سے زرا دور نظر آتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آئٹم سانگ اسی وقت شامل کیا جاتا ہے جب ڈائریکٹر کو معلوم ہو کہ اس کی فلم میں کوئی خاص بات نہیں ہے. یا بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگوں کی پسند کو پیش نذر رکھتے ہوئے کسی آئٹم سانگ کو فلم میں شامل کیا جاتاہے، میں آئٹم سانگ میں آدھے کپڑے پہننےکے بالکل حق میں نہیں ہوں
میں نے ایک فلم میں آئٹم سانگ کیا تھا لیکن اس میں ، میں نے کم کپڑے نہیں پہنے تھے،” آئٹم سانگ میں کم کپڑے پہننا ہیروئین کی اپنی مرضی ہوتی ہے، ‘لیکن میں ایسا نہیں کرتی. ژالے سرحدی نے کہا کہ آج تو سوشل میڈیا کا دور ہے آج تو ہر کسی کو کام بھی اس کے سوشل میڈیا پر فالورز دیکھ کر ملتا ہے. میرے ساتھ متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ مجھے کام دے کر واپس لے لیا گیا کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ آج آرٹسٹ کا فن نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسکی فالونگ دکھی جاتی ہے جو کہ بہت ہی غلط روش ہے.