وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خرشید نااہل قرار

آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے بعد گلگت بلتستان کے وزیر اعلی بھی نااہل قرار دے دیئے گئے۔ آزاد جموں کشمیر وزیراعظم توہین عدالت اور گلگت بلتستان وزیراعلی جعلی ڈگری کیس کی بنا پر نااہل قرار دئے گئے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی خالد خورشید کو نا اہل قرار دے دیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے وزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔وزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ،گلگت میں تحریک انصاف کی حکومت رہ گئی تھی اور نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما گلگت کے علاقوں میں جا کر روپوش ہو گئے تھے، اور ابھی تک روپوش ہیں، اب وزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی جس پر 9 اراکین کے دستخط ہیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف جعلی ڈگری پر نا اہلی کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی تحلیل کا ممکنہ پلان ناکام بنانے کیلئے تحریک جمع کروائی۔

وزیراعلیٰ خالد خورشید گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے غور کر رہے تھے کہ اپوزیشن نے سارے منصوبے پر پانی پھیر دیا، پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

Shares: